Posts

Showing posts from April, 2019

تبدیلی مذہب کا مجوزہ بل ۔۔ حقائق صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ہ,Change of Religion

Image
تبدیلی مذہب کا مجوزہ بل ۔۔ حقائق صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی  ہندو مذہب ایسا مذہب ہے جس میں کروڑ سے بھی زیادہ خدا ہیں۔ ذات پات کی تقسیم کی وجہ سے ہندو مذہب میں چھوٹی ذات کے ہندووں کا جینا دوبھر ہے۔ شودر دلت کی مثالیں سب کے سامنے ہیں۔ میڈیا میں اچانک شور اُٹھا کہ سندھ کے علاقے گھوٹکی سے مبینہ طور پر دو ہندو لڑکیاں اغواء ہوگئی ہیں۔ لڑکیوں کے لواحقین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ اغواء ہونے والی لڑکیوں کو زبردستی اسلام قبول کروایا جائے گا۔ اس شور پر وزیراعظم نے بھی فوری نوٹس لیا اور متعدد گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں تاہم معاملہ عدالت پہنچ چکا ہے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں کہ ہندو لڑکیوں کے فرار کو اغواء کا نام دیا گیا ہو۔ اِن سے قبل بھی بہت سی ہندو لڑکیاں گھروں سے بھاگ کر آئیں، اسلام قبول کیا اور مسلمان لڑکوں سے شادیاں کیں۔ اب مسلمان ہونے والی روینا نے اپنا نام آسیہ اور رینا نے شازیہ رکھ لیا ہے۔ روینا کا نکاح صفدر جبکہ رینا کا برکت سے ہو چکا ہے۔دونوں لڑکیوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے مسلمان ہوئی ہیں اور انہوں نے مرضی سے شادی کی ہے۔ دونوں لڑکیاں اسلا...

پاکستانی معیشت پر آسیب کا سایہ۔۔۔۔ عالمی اداروں کی رپورٹ۔۔۔حقائق کیا ہیں,Article by Ashraf Asmi

Image
پاکستانی معیشت پر آسیب کا سایہ۔۔۔۔ عالمی اداروں کی رپورٹ۔۔۔حقائق کیا ہیں اکستان میں معاشی سرگرمیوں میں اِس وقت آسیب کا سایا ہے اِس آسیب زدہ معیشت کو نام نہاد جمہوریت اور ڈکٹیٹرشپ نے خوب نقصان پہنچا یا ہے۔ اِس وقت حالت یہ ہے کہ وطن عزیز کی معیشت کا دھڑن تختہ ہوا ہو اہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری نہ ہے۔ حکومت پوری دُنیا میں کشکول لے کر گھوم رہی ہے اور آخر میں اب خان حکومت کی تان آئی ایم ایف پر ٹوٹی ہے۔ آئی ایم ایف سے پیکج لینے سے پہلے ہی عمران خان کی حکومت آئی ایم کے مطالبات پر عمل درآمد کرواچکی ہے۔ پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوچکا ہے۔ عام آ دمی کی زندگی کو" تبدیلی" نے خوب مزا چکھایا ہے۔ افراطِ زر میں اضافہ ، بیرونی قرضوں کا بوجھ، معاشی نمو میں خطرناک حد تک کمی، یہ ہے عمران خان کے معاشی ماہرین کا کیا دھرا۔  پاکستانی عوام کے اندر جس انداز میں امید کے روشن چراغ جلائے گئے تھے اور جس طرح فوری معاشی حالت کی تبدلی کا نعرہ بلند کیا گیا تھا۔ اب بے چاری عوام" تبدیلی" کے ہاتھوں بُری طرح شکست کھا رہی ہے۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ سابقہ حکمران طبقے نے ملک کو خ...