تبدیلی مذہب کا مجوزہ بل ۔۔ حقائق صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ہ,Change of Religion
تبدیلی مذہب کا مجوزہ بل ۔۔ حقائق صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ہندو مذہب ایسا مذہب ہے جس میں کروڑ سے بھی زیادہ خدا ہیں۔ ذات پات کی تقسیم کی وجہ سے ہندو مذہب میں چھوٹی ذات کے ہندووں کا جینا دوبھر ہے۔ شودر دلت کی مثالیں سب کے سامنے ہیں۔ میڈیا میں اچانک شور اُٹھا کہ سندھ کے علاقے گھوٹکی سے مبینہ طور پر دو ہندو لڑکیاں اغواء ہوگئی ہیں۔ لڑکیوں کے لواحقین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ اغواء ہونے والی لڑکیوں کو زبردستی اسلام قبول کروایا جائے گا۔ اس شور پر وزیراعظم نے بھی فوری نوٹس لیا اور متعدد گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں تاہم معاملہ عدالت پہنچ چکا ہے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں کہ ہندو لڑکیوں کے فرار کو اغواء کا نام دیا گیا ہو۔ اِن سے قبل بھی بہت سی ہندو لڑکیاں گھروں سے بھاگ کر آئیں، اسلام قبول کیا اور مسلمان لڑکوں سے شادیاں کیں۔ اب مسلمان ہونے والی روینا نے اپنا نام آسیہ اور رینا نے شازیہ رکھ لیا ہے۔ روینا کا نکاح صفدر جبکہ رینا کا برکت سے ہو چکا ہے۔دونوں لڑکیوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے مسلمان ہوئی ہیں اور انہوں نے مرضی سے شادی کی ہے۔ دونوں لڑکیاں اسلا...